حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امامیہ جامع مسجد سکردو بلتستان میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں امامِ جمعہ والجماعت حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مختلف قومی، تعلیمی، سماجی اور ملکی امور پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات اور حکومت سازی کے عمل کو مجموعی طور پر پُرامن، خوش اسلوبی اور جمہوری روایات کے مطابق قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا خیر مقدم کیا۔
امام جمعہ سکردو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے پہلے ہی حکم نامے میں 89ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا، جو ایک مثبت، خوش آئند اور نیک شگون اقدام ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اپنے دیگر عوامی وعدوں کو بھی عملی جامہ پہنائے گی۔
انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان آرمی اور پولیس کے جرأت مندانہ اقدامات کی قدر کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں قیام امن کے لیے پاکستان آرمی اور پولیس کی قربانیاں قابلِ ذکر ہیں۔
علامہ شیخ حسن جعفری نے عالمی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایران پر ایسے وقت میں حملے کیے جب وہاں شہیدِ امت آیت اللہ سید علی خامنہ ای رضوان اللہ علیہ اور شہداء کی تدفین اور سوگ کا ماحول تھا، اس کے باوجود فیلڈ مارشل کی جانب سے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
امام جمعہ سکردو نے قرآن کی روشنی میں کہا کہ شہید امت آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہای رضوان اللہ علیہ کو عالمی سطح پر حاصل ہونے والی عزت و تکریم ان کا تقویٰ، علم، بصیرت اور عملی کردار کا ثمرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید رہبر کی تشییع میں عوام کی بھرپور شرکت نے، ان کے بقول، اسلامی امت کے اتحاد، انقلابِ اسلامی سے وفاداری اور عالمی استکبار کے مقابلے میں ثابت قدمی کا واضح پیغام دیا۔









آپ کا تبصرہ